21 اپریل ، 2022
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کےفارن فنڈنگ کیس میں پیش رفت نہ ہونےکی خبروں کی تردید کردی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہاگیا ہےکہ ان جماعتوں کے فنڈز کی اسکروٹنی کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، نئی اسکروٹنی کمیٹی کو 15 مارچ 2022 کو نوٹیفائی کیاگیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ کمیٹی نے دونوں پارٹیوں سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 9 مئی تک ملتوی کی جب کہ چیئرمین کمیٹی سے 28 اپریل کوکیس میں پیش رفت پررپورٹ طلب کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم دیا جس پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔