Time 21 اپریل ، 2022
پاکستان

حکومت کا ای سی ایل کا غیر ضروری استعمال روکنےکا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کا غیر ضروری استعمال روکنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزارت قانون کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل نے رولز میں ترمیم کی سفارش کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نئے رولز کے تحت انتہائی ضروری ہونے پر ہی نام ای سی ایل میں شامل کیا جائےگا، ای سی ایل سے نام نکالنےکے کیسز نمٹانےکا وقت مقرر کرنےکی بھی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  ای سی ایل سے نام نکالنےکےکیسز نمٹانےکا وقت مقرر کرنےکی تجویز کئی سال سے  زیر التوا درخواستوں کے باعث دی گئی ہے۔

ذرائع وزارت قانون نے بتایا ہےکہ  وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد رولزمیں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

مزید خبریں :