قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع، امریکا میں سابق پاکستانی سفیر بریفنگ دینگے

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تینوں سروسز چیفس اور وفاقی وزرا شریک ہیں۔: ذرائع. فوٹو: فائل
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تینوں سروسز چیفس اور وفاقی وزرا شریک ہیں۔: ذرائع. فوٹو: فائل

وزیرا عظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تینوں سروسز چیفس اور وفاقی وزرا شریک  ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں سابق سفیر اسد مجید مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر بریفنگ دیں گے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کے دوران ایک خط لہرا کر دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی حکومت کو گرانے کی سازش ایک بہت ہی طاقتور ملک کی جانب سے کی گئی۔

بعد ازاں اس معاملے پر دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور سے احتجاج کرتے ہوئے ڈی مارش بھی جاری کیا تھا۔

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد منتخب ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف نے پہلی ہی تقریر میں قومی اسمبلی میں مبینہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا۔ 

مزید خبریں :