Time 24 اپریل ، 2022
کھیل

بابر اور فخر زمان عمرے کیلئے سعودیہ پہنچ گئے، مسجد نبوی ﷺ سے تصاویر وائرل

یوٹیوبر نادر علی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بابر اعظم اور فخر زمان کے ہمراہ مسجد نبوی میں لی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہے/فوٹوبشکریہ انسٹاگرام
یوٹیوبر نادر علی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بابر اعظم اور فخر زمان کے ہمراہ مسجد نبوی میں لی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہے/فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور  بیٹر فخر زمان عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب  پہنچ گئے ہیں۔

یوٹیوبر نادر علی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بابر اعظم اور فخر زمان کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ میں لی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

شیئر کی گئی تصاویر  میں یوٹیوبر کو بابر اعظم اور فخر زمان کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ کے صحن میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں بابر اعظم اور فخر زمان کو قمیض شلوار پہنے سر پر ٹوپی لیے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب فخر زمان نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو سعودیہ پہنچنے کی اطلاع دی۔


شیئر کی گئی تصویر میں فخر زمان کو مسجد نبوی ﷺ میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جس کے کیپشن میں قومی کرکٹر نے درج کیا ’پھر کرم ہوگیا میں مدینے چلا‘۔

یاد رہے کہ سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے بھی اہل خانہ کے ہمراہ حال ہی میں  عمرے کی سعادت حاصل کی ہے جبکہ شوبز کی کئی شخصیات بھی عمرے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئی ہیں۔ 

مزید خبریں :