کھیل
Time 20 اپریل ، 2022

وقار یونس نے اہلِ خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

وقار یونس نے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔—فوٹو: وقار یونس ٹوئٹر
وقار یونس نے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔—فوٹو: وقار یونس ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

وقار یونس نے ٹوئٹر پر اہلیہ اور بیٹے کے ہمرا عمرہ مکمل کرنے پر تصاویر اپ لوڈ کیں اور لکھا کہ 'اللّٰہ نے ہمیں عمرے کے لیے اپنے گھر بلایا'۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان اور چیف سلیکٹر محمد وسیم بھی رواں سال ماہ رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔ 


مزید خبریں :