سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے راہیں جدا کرلیں: بھارتی میڈیا

کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم شیرشاہ میں ساتھ دکھائی دیے تھے، اس جوڑی کو مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا__فوٹو فائل
کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم 'شیرشاہ' میں ساتھ دکھائی دیے تھے، اس جوڑی کو مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا__فوٹو فائل

بالی وڈ کی مقبول جوڑیوں میں سے ایک اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا اڈوانی سے متعلق خبریں سامنے آئی ہیں کہ دونوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لی ہیں۔

کیارا اور سدھارتھ کی جانب سے کافی عرصہ گزر جانے کے بعد تاحال اپنے رشتے کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا تھا لیکن دونوں اداکاروں کی بڑھتی قربتیں اور عوامی مقامات پر ایک ساتھ ہونا اس بات کا ثبوت تھا کہ جوڑا ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہے۔

تاہم اب بالی وڈ لائف نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی ہیں اور نہ ہی کئی دن سے ملاقات کی ہے۔

اگر بات کی جائے دونوں ستاروں کی علیحدگی کی وجہ کی تو وہ فی الحال کسی کو نہیں معلوم ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ دونوں کیارا اور سدھارتھ کی شادی کی خبریں سامنے آرہی تھیں جس پر دونوں نے کوئی ردعمل نہیں دیا تھا۔

یاد رہے کہ کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم 'شیرشاہ' میں ساتھ دکھائی دیے تھے، اس جوڑی کو مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔

مزید خبریں :