سدھارتھ اور اداکارہ کیارا ممبئی میں ایک ساتھ نظر آنے لگے

اداکارہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کو ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ساتھ لنچ کرتے دیکھا گیا — فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی ممبئی میں ایک ساتھ نظر آنے لگے۔

بالی وڈ میں اداکار و اداکاراؤں کے تعلقات روز جڑتے اور ٹوٹتے ہیں اور معاشقوں کی خبریں بھی زبان زد عام رہتی ہیں۔ 

گزشتہ دنوں کیارا ایڈوانی کی مالدیب کی متعدد تصاویر انسٹاگرام پر سامنے آئیں تھیں  جبکہ اسی دوران اداکار سدھارتھ ملہوترا نے بھی سال نو کے موقع پر مالدیپ سے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

اس پر دونوں کے درمیان قریبی تعلق کی خبریں گردش کرنے لگیں تھیں تاہم اب عالیہ بھٹ کے سابقہ قریبی دوست سدھارتھ ملہوترا اب اداکارہ کیارا ایڈوانی ممبئی میں بھی ایک ساتھ نظر آنے لگے ہیں۔

اداکارہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کو ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ساتھ لنچ کرتے دیکھا گیا ہے جبکہ دونوں کے ہوٹل پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔


خیال رہے کہ دونوں اداکاروں کی جوڑی پہلی بار نئی آنے والی فلم ’شیرشاہ‘ میں ایک ساتھ نظر آئے گی۔

مزید خبریں :