24 اپریل ، 2022
کراچی میں لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کیس سے متعلق تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور پولیس کی جانب سے دعا زہرہ کی تلاش جاری ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ دعازہرہ کی تلاش کےلیے ہر زاویے سے تفتیش کر رہے ہیں، تفتیش کر رہے ہیں کوئی مسنگ لنک ہے تو وہ بھی تلاش کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اس معاملے میں کلیو لیس نہیں ہے، دعازہرہ کی بازیابی کے لیےہر کوشش اور تمام جدید ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔
غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ایسے حساس معاملے کو زیادہ اٹھانے سے تفتیش پر اثر پڑے گا، دعازہرہ کی بازیابی کے لیے پولیس ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔