Time 24 اپریل ، 2022
انٹرٹینمنٹ

ویڈیو: اتنی پھٹی ہوئی پتلون کیوں پہنی ہے؟ طارق جمیل کا زید علی سے سوال

زید علی نے یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری کے ہمراہ حال ہی میں مولانا طارق جمیل کے گھر پر ان سے اور ان کے صاحبزادے سے ملاقات کی/اسکرین گریب
زید علی نے یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری کے ہمراہ حال ہی میں مولانا طارق جمیل کے گھر پر ان سے اور ان کے صاحبزادے سے ملاقات کی/اسکرین گریب 

 معروف اسکالر  مولانا طارق جمیل نے یوٹیوبر  زید علی سے پھٹی ہوئی پتلون پہننے پر سوال پوچھ لیا۔

زید علی نے یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری کے ہمراہ حال ہی میں مولانا طارق جمیل کے گھر پر ان سے اور ان کے صاحبزادے سے ملاقات کی جس کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

اب اسی ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو رہی ہے جس میں معروف اسکالر کو زید علی سے پھٹی ہوئی پتلون سے متعلق سوال کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں مولانا طارق جمیل نے زید علی سے سوال کیا کہ اتنی پھٹی پتلون کیوں پہنی ہے؟ جس پر زید علی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ جب خریدی تھی تب نہیں پھٹی تھی ابھی پھٹ گئی ہے۔

 بعد ازاں شاہ ویر نے بھی بتایا کہ انھوں نے بھی پہلے پھٹی ہوئی جینز  پہنی تھی لیکن شیشے میں دیکھا اور پھر اتار کر دوسری پہن لی۔

مزید خبریں :