پاکستان

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری: وزیراعظم نے صدر کو ایک اور ایڈوائس بھجوادی

حمزہ شہبازکی حلف برداری کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت کو ایک اور ایڈوائس بھجوا دی۔—فوٹو: فائل
حمزہ شہبازکی حلف برداری کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت کو ایک اور ایڈوائس بھجوا دی۔—فوٹو: فائل

وزیراعظم شہبازشریف نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی حلف برداری کے معاملے پرصدر مملکت کو ایک اور ایڈوائس بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ایڈوائس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر وزیراعلیٰ کے حلف کے لیے نمائندہ نامزد کریں، حلف کے معاملہ پرتاخیر اور مشاورت کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

وزیراعظم کی ایڈوائس میں کہا گیا ہے کہ 23 اپریل کو بھی حلف کے لیے ایڈوائس بھجوائی تھی ،حلف میں تاخیر سے توہین عدالت کی کارروائی کے اثرات آسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے صدر مملکت کو کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب گزشتہ 23 روز سے بغیر حکومت کے چل رہا ہے۔

واضح رہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ دنوں گورنر پنجاب کو حلف برداری سے انکار کے لیے تحریری طور پر آگاہ کرنے کی مہلت دی تھی تاہم گورنر پنجاب کی جانب سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر عدالت نے صدر کو ہدایت دی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے لیے کوئی اور نمائندہ مقرر کریں۔

مزید خبریں :