Time 25 اپریل ، 2022
پاکستان

سندھ ہائیکورٹ کا رامسوامی میں 60 گز پر بننے والی عمارت گرانے کا حکم

عدالت نے غیر قانونی تعمیرات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر پر برہمی کا اظہار کیا/ فائل فوٹو
عدالت نے غیر قانونی تعمیرات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر پر برہمی کا اظہار کیا/ فائل فوٹو 

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے رامسوامی میں رہائشی عمارت کو گرانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں رامسوامی میں 60 گزکے پلاٹ پر تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست  گزار  نے مؤقف اختیار  کیا کہ چھوٹے پلاٹ پربڑی عمارت نے پڑوسیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں۔

عدالت نے غیر قانونی تعمیرات پر سندھ  بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر پر برہمی کا اظہار کیا اور ایس بی سی اے کو فوری کارروائی کا حکم دیا۔

عدالت  نے حکم دیا کہ عمار ت کے پانی، بجلی اور گیس کے کنکشنز منقطع کیے جائیں اور  منظورشدہ پلان کے بغیر تعمیر عمارت گراکررپورٹ پیش کی جائے۔

مزید خبریں :