Geo News
Geo News

Time 25 اپریل ، 2022
انٹرٹینمنٹ

عمران خان پر توجہ نہ دینے کی بات پر زاہد احمد کا ریحام خان کو جواب

ریحام کا ٹوئٹ وائرل ہوا تو اس پر اداکار زاہد احمد نے جواب دیا__فوٹو فائل
ریحام کا ٹوئٹ وائرل ہوا تو اس پر اداکار زاہد احمد نے جواب دیا__فوٹو فائل

معروف اداکار  زاہد احمد نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان پر طنز کے نشتر برسا دیے۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی ریحام خان نے ٹوئٹر پر پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران کی ایک ٹوئٹ پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان پر زیادہ توجہ نہ دی جائے۔

تاہم ریحام کی یہ ٹوئٹ وائرل ہوئی تو اس پر اداکار زاہد احمد نے بھی انہیں جواب دیا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ/زاہد احمد
فوٹو: اسکرین شاٹ/زاہد احمد

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ 'اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کہ ہم آپ پر توجہ دینا بند کر دیں‘۔

زاہد احمد نے طنزیہ لکھا 'میرا مطلب ہے کہ باغ میں اور بھی تو بہت سارے سانپ ہیں'۔

واضح رہے کہ سحر کامران نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ عمران خان کا سفاکانہ ایجنڈا ابھی ختم نہیں ہوا، عمران خان قومی اداروں، الیکشن کمیشن، میڈیا، پاک فوج اور ہمارے معاشرے کے سماجی کلچر کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیں۔

سحر کامران کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ریحام خان نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ ’وہ نہیں رکے گا ہمیں اس (عمران خان) پر توجہ نہیں دینی چاہیے، آئیے آگے کی طرف اور قوم کو متحد کرنے کی جانب توجہ دیں‘۔