Time 25 اپریل ، 2022
پاکستان

ملک میں ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے: ذرائع

ملک میں ڈیزل کا 2 ہفتوں سے زائد کا اسٹاک موجود ہے: ذرائع ڈی جی آئل آفس۔ فوٹو: فائل
ملک میں ڈیزل کا 2 ہفتوں سے زائد کا اسٹاک موجود ہے: ذرائع ڈی جی آئل آفس۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ذرائع ڈی جی آئل آفس کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈیزل کی قلت نہیں ہے بلکہ مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے۔

سیکرٹری انفارمیشن پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نارتھ نعمان علی بٹ کا کہنا ہے کہ پی ایس او کے علاوہ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ڈیزل مہیا نہیں کر رہیں۔

نعمان علی بٹ نے وزیراعظم سےگزارش کی ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھیں، پیٹرول پمپوں پر ڈیزل کی دستیابی ممکن کریں۔

دوسری جانب ذرائع ڈی جی آئل آفس کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈیزل کی قلت نہیں ہے، ڈیزل کے دو ہفتوں سے زائد کا اسٹاک موجود ہے۔

ذرائع ڈی جی آئل آفس کے مطابق ملک میں ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبائی چیف سیکرٹریز کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور ضلعی انتظامیہ کو ڈیزل نہ دینے والے پمپوں کے خلاف کارروائی کرنے کا کہا گیا ہے۔

مزید خبریں :