Time 26 اپریل ، 2022
انٹرٹینمنٹ

سچن ٹنڈولکر کی بیٹی بالی وڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار

سارا سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں جنہیں لوگ بطور ماڈل بھی پہچانتے ہیں__فوٹو: انسٹاگرام
 سارا سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں جنہیں لوگ بطور ماڈل بھی پہچانتے ہیں__فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارا ٹنڈولکر جلد اپنی پہلی فلم میں دکھائی دیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارا کو اداکاری میں خاصی دلچسپی ہے اور حال ہی میں انہوں نے اداکاری سیکھنے کے لیے ایک انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ بھی لیا ہے جس کے بعد سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سارا اپنا بالی وڈ ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سارا کو والدین کی جانب سے کیرئیر کے انتخاب میں کسی قسم کی مخالفت کا سامنا نہیں ہے۔

سارا ٹنڈولکر کے بارے میں دیگر تفصیلات:

24 سالہ سارا نے لندن یونیورسٹی سے میڈیسن میں ڈگری حاصل کی ہے، سارا سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں جنہیں لوگ بطور ماڈل بھی پہچانتے ہیں۔

سارا ٹنڈولکر کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہے جس پر وہ اپنی تصویروں کے علاوہ مختلف جگہوں کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ اگر سارا بالی وڈ میں قدم رکھ دیتی ہیں تو وہ کنگ خان کی بیٹی سہانا خان اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے سامنے ایک چیلنج ہوں گی۔

سہانا خان اور خوشی کپور بھی جلد ہی بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

مزید خبریں :