دنیا
Time 26 اپریل ، 2022

بغیر اجازت سموسہ کھانے پر دکاندار نے شہری کو قتل کردیا

بھارت میں بغیر اجازت سموسہ کھانے پر ایک شخص کو دکان کے مالک نے مبینہ طور پر قتل کر دیا۔—فوٹو: فائل
بھارت میں بغیر اجازت سموسہ کھانے پر ایک شخص کو دکان کے مالک نے مبینہ طور پر قتل کر دیا۔—فوٹو: فائل

بھارت میں بغیر اجازت سموسہ کھانے پر ایک شخص کو دکان کے مالک  نے مبینہ طور پر قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے  شہر بھوپال میں اتوار کے روز ایک 40 سالہ شخص ونود اہیروارکو مبینہ طور پر نشے کی حالت میں دکان میں گھسنے اور مالک کی اجازت کے بغیر سموسہ کھانے کی وجہ سے  قتل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جب ونود دکان میں داخل ہو اور بغیر اجات سموسہ اٹھا کر کھانے لگا تو مالک نے اسے  پہلے ڈانٹا اور پھر اس کے سر پر ڈنڈا ماردیا۔ 

رپورٹس کے مطابق سر پر ڈنڈا لگنے کی وجہ سے اہیروار کی موت ہو گئی تاہم  دکان کے مالک ہری سنگھ  اور اس کے 20 سالہ بیٹے کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :