پاکستان
Time 27 اپریل ، 2022

عمران خان کی ساری مہم 'مجھے کیوں نہیں بچایا' پر مبنی ہے، بلاول بھٹو

بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان اور اس کے ساتھیوں کی سازشیوں نے ملکی آئین پامال کیا —فوٹو: اسکرین گریب
بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان اور اس کے ساتھیوں کی سازشیوں نے ملکی آئین پامال کیا —فوٹو: اسکرین گریب

پیپلز پارٹی  کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جھوٹ اور منافرت کی سیاست کرنے والے عمران خان اور اس کے ساتھی سازشیوں نے ملکی آئین پامال کیا ۔

بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان اور اس کے ساتھی سازشیوں نے ملکی آئین پامال کیا  اور صدرِ پاکستان کی کرسی پر بیٹھا فرد بھی اس سازش میں ملوث ہے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آئین توڑا جائے اور اس کی کوئی سزا نہ ہو ۔عمران کی ساری مہم 'مجھے کیوں نہیں بچایا' پر مبنی ہے ، ملکی اداروں کو ٹائیگر فورس میں بدلنے کی خان صاب کی سازش ناکام ہوگئی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقع کی مذمت کرتی ہے، ہم نے ہمیشہ جمہوری طریقے سے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے، اور اسی جدوجہد کو جاری رکھیں گے

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوری اور انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہے تاکہ ہم صاف و شفاف انتخابات کی جانب بڑھ سکیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان جب حکومت میں تھا اس وقت بھی ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست دی تھی اور اب اگر وہ اپوزیشن میں رہ کر سوچتا ہے کہ جھوٹ کی بنیاد پر وہ انتخابات جیتے گا تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔

بلاول نے کہا کہ پچھلے ساڑھے تین سال ایک ایسا نظام ہم پر مسلط کیا گیا جس نے ہرصوبے سے اسکا حق چھینا ہے کیونکہ اس دور میں 18 ویں ترمیم پر عمل نہ کرتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا گیا جس سے پاکستان کے ہر صوبے کو نقصان ہوا۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو آج وزیرخارجہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

مزید خبریں :