پاکستان
Time 27 اپریل ، 2022

'ہمیں کیا پتافرح گوگی کون ہے'، صحافی کے سوال پر فواد چوہدری کا جواب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان عرف فرح گوگی کو پہچاننے سے انکار کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان نے بھی فرح کے حوالے سے سوال کا جواب نہیں دیا پی ٹی آئی کیوں اس سوال سے بھاگ رہی ہے؟

اس پر فواد چوہدری نےکہا کہ ہمیں کیا پتا فرح گوگی کون ہے، حکومت سے پوچھیں، اگر مریم نواز  کے  پاس ثبوت ہیں تو فرح گوگی پر کیس کردیں۔

خیال رہےکہ اس سے قبل بھی ایک پریس کانفرنس کے دوران جب خاتون صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کیا  تھا کہ فرح خان ملک سے باہر چلی گئی ہیں؟ اس پر فواد چوہدری نے کہا  تھا کہ فرح خان کون ہیں ؟

خاتون صحافی کے سوال پر فواد چوہدری نےکہا کہ فرح خان خاتون اول کی دوست اوربنی گالا میں ان کے ساتھ رہتی تھیں، میں روزانہ تین چار ہزار لوگوں سے ملتاہوں، میں 90 ہزار ووٹ لےکر آیا ہوں، میرے بہت سے دوست ہیں سب ملتے ہیں، اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں ان سب کے بارے میں جواب دہ ہوں، عون میرا اچھا دوست ہے کیا اس کی حرکتوں کا جواب مجھے دینا ہے؟

خیال رہےکہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان رواں ماہ کے آغاز میں دبئی روانہ ہوگئی تھیں۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے فرح خان پر ٹرانسفر، پوسٹنگ اور دیگر معاملات میں پیسے لینے کا الزام لگایا ہے۔

مزید خبریں :