Time 28 اپریل ، 2022
پاکستان

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کو ایرانی ہم منصب کا ٹیلی فون، وزارت سنبھالنے پر مبار کباد

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللیہان نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کرکے وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبار کباد دی۔—فوٹو: فائل
ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللیہان نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کرکے وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبار کباد دی۔—فوٹو: فائل

ایران کے وزیر خارجہ  امیر عبداللیہان نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی  فون کرکے  وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبار کباد دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللیہان اور بلاول بھٹو  کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے چیئر مین پیپلز پارٹی کو  وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اس کے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کی اہمیت اجاگر کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر پر حمایت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ 

ترجمان نے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو زرداری کو دورہ ایران کی دعوت بھی دی۔

مزید خبریں :