دنیا
Time 28 اپریل ، 2022

پیوٹن نے یوکرین کے معاملے پر بیرونی مداخلت پر خبردار کردیا

یوکرین کے معاملے پر مداخلت کرنے والے کسی بھی ملک کو روشنی کی رفتار جیسے جواب کا سامنا کرنا پڑے گا: پیوٹن/ فائل فوٹو
 یوکرین کے معاملے پر مداخلت کرنے والے کسی بھی ملک کو روشنی کی رفتار جیسے جواب کا سامنا کرنا پڑے گا: پیوٹن/ فائل فوٹو

روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے معاملے پر بیرونی مداخلت پر خبردار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے معاملے پر بیرونی مداخلت پرسخت رد عمل دیتے ہوئے اس کے نتائج سے بھی خبردار کیا ہے۔

پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر مداخلت کرنے والے کسی بھی ملک کو روشنی کی رفتار جیسے جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

روسی صدر نے کہا کہ ہمارے پاس تمام ہتھیار ہیں جنہیں ضرورت پڑنے پر استعمال کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ روسی صدر نے بیرونی مداخلت پر بیلسٹک میزائل اور جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا بھی عندیہ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے اتحادیوں نے اسے بڑی تعداد میں ہتھیار فراہم کیے ہیں امریکا ہر صورت میں روس کی شکست کے لیے پرعزم ہے۔

دوسری جانب یورپی کمیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ روس پولینڈ اور بلغاریہ کو گیس کی فراہمی بند کرکے میلنگ کررہا ہے جب کہ روس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مغرب کی جانب سے غیر دوستانہ اقدامات پر اسے ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :