Time 29 اپریل ، 2022
پاکستان

مسجد نبوی میں احتجاج کرنے والوں میں پی ٹی آئی رہنما صاحبزادہ جہانگیر بھی پیش پیش

صاحبزادہ جہانگیر نے بھی شاہ زین بگٹی اور مریم اورنگزیب کے خلاف احتجاج کے موقع پر موجود ہونے کی تصدیق کی۔ اسکرین گریب
صاحبزادہ جہانگیر نے بھی شاہ زین بگٹی اور مریم اورنگزیب کے خلاف احتجاج کے موقع پر موجود ہونے کی تصدیق کی۔ اسکرین گریب

مسجد نبوی ﷺ میں گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے ارکان کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے سابق مشیر صاحبزادہ جہانگیر بھی پیش پیش تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔

بعد ازاں وزیر اعظم اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے پہنچا جہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے نعرے بازی شروع کر دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کچھ افراد مریم اورنگزیب اور شازین بگٹی کو گھیرتے ہوئے ان کے خلاف چور ،چورکے نعرے لگا تے ہوئے ویڈیوز بھی بنارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پی ٹی آئی رہنما صاحبزادہ جہانگیر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

صاحبزادہ جہانگیر نے بھی سوشل میڈیا پر شاہ زین بگٹی اور مریم اورنگزیب کی مسجد نبوی ﷺ میں آمد کے موقع پر اپنے وہاں موجود ہونے کی تصدیق کی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جب شاہ زین بگٹی اور مریم اورنگزیب مسجد نبوی ﷺ میں داخل ہوئے تو چور چور کے نعرے لگنا شروع ہو گئے۔

صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ کسی بھی مسلمان کو مسجد نبوی ﷺ میں ایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے، یہ بہت ہی افسوسناک، بہت ہی افسوسناک، بہت ہی افسوسناک ہے۔

مسجد نبوی میں احتجاج کرنے والوں میں پی ٹی آئی رہنما صاحبزادہ جہانگیر بھی پیش پیش


مزید خبریں :