Time 29 اپریل ، 2022
پاکستان

مسجد نبویؐ واقعے پر شاہ زین بگٹی کا ردعمل

وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مسجد نبویؐ میں پیش آئے واقعے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے قرآنی آیت اور اس کا ترجمہ شیئر کیا/ فائل فوٹو
وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مسجد نبویؐ میں پیش آئے واقعے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے قرآنی آیت اور اس کا ترجمہ شیئر کیا/ فائل فوٹو

عوامی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ  شاہ زین بگٹی نے گزشتہ روز مسجد نبویؐ میں پیش آئے واقعے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

شاہ زین بگٹی   نے ٹوئٹر پرسورہ الحجرات کی آیت کا ترجمہ' اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی کی آواز پر اونچی نہ کرو اور ان کے حضور زیادہ بلند آواز سے کوئی بات نہ کہو جیسے ایک دوسرے کے سامنے بلند آواز سے بات کرتے ہو کہ کہیں تمہارے اعمال بربادنہ ہوجائیں اور تمہیں خبرنہ ہو' بھی شیئر کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مریم اورنگزیب  نے بھی ٹوئٹر پر  سورہ الحجرات کی آیت کا ترجمہ شیئر کرتے ہوئے واقعے پر رد عمل کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف گزشتہ روز 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے۔

بعد ازاں وزیر اعظم اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺپر حاضری دینے پہنچا جہاں مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں کچھ افراد نے نعرے بازی شروع کر دی۔

مزید خبریں :