29 اپریل ، 2022
سابق وزیراعظم عمران خان نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت پر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج یوم القدس کے موقع پر ہم اسرائیلی فوج کے تشدد اور ظلم کے خلاف فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ ہم ہر رمضان مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے خلاف اسرائیلی افواج کے قابل مذمت حملوں کا مشاہدہ کرتے ہیں جو کہ القدس میں مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے۔