29 اپریل ، 2022
رواں برس پاکستان میں پولیو کا دوسرا کیس سامنے آگیا۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کی 2 سالہ بچی پولیو سے متاثر ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں، جہاں پولیو وائرس ہے وہاں مربوط اور مؤثر حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔