Time 30 اپریل ، 2022
دنیا

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر پیر کو ہوگی

سعودی عرب سعودی سپریم کورٹ نے اپیل کی ہے کہ شہری اپنے طور پر آج 29 رمضان کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں— فوٹو: فائل
سعودی عرب سعودی سپریم کورٹ نے اپیل کی ہے کہ شہری اپنے طور پر آج 29 رمضان کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں— فوٹو: فائل

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں عید الفطر پیر کو ہوگی۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا تاہم چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

شوال کے چاند کے حوالے سے شاہی اعلامیہ بھی  جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کل بروز اتوار یکم مئی رمضان المبارک کا 30 واں روزہ ہوگا۔

شاہی اعلامیے کے مطابق مملکت میں عیدالفطر 2 مئی پیر کے روز منائی جائی گی۔

سعودی سپریم کورٹ نے اپیل کی تھی کہ شہری اپنے طور پر بھی آج 29 رمضان کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں، شوال کا چاندکھلی آنکھ یادوربین سےدیکھنے کی کوشش کی جائے۔

متحدہ عرب امارات میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی عید الفطر 2 مئی بروز پیر ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں 29 رمضان اتوار کو ہے اور اسی روز رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

مزید خبریں :