Time 01 مئی ، 2022
پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے 3 روزہ دورے کے بعد متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ دورہ کیا تھا/فوٹوفائل
گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے 3 روزہ دورے کے بعد متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ دورہ کیا تھا/فوٹوفائل

وزیراعظم شہباز شریف پہلے  غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

گزشتہ روز وزیر اعظم  شہباز شریف سعودی عرب کے 2 روزہ دورے کے بعد ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے تھے۔

 دورے کے دوران  وزیراعظم نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل النہیان سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مشترکہ مفادات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غو رکیا گیا۔

دوران ملاقات شیخ محمد بن زاید آل النہیان نے امید کا اظہار کیا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مزید ترقی کرے گا۔ 

دوسری جانب پاکستانی قیادت نے اماراتی قیادت  کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر  اظہار تشکر کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا، منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا غیرملکی دورہ تھا،دورے میں وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی تھی۔

مزید خبریں :