Time 01 مئی ، 2022
پاکستان

قانون نافذ کرنے والے ادارے کا شیخ رشید کے میڈیا سینٹر پر چھاپہ

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی چھاپے کی تصدیق کردی ہے/فوٹوفائل
 سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی چھاپے کی تصدیق کردی ہے/فوٹوفائل

اسلام آباد: قانون نافذ کرنے والے ادارے نے  سابق وزیر داخلہ  اور  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کےمیڈیا سینٹر پر چھاپہ مارا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چھاپہ رات گئے سیکٹر ایف سیون فور میں واقع گھر میں مارا گیا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر داخلہ  شیخ رشید احمد نے بھی چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رات کو قانون نافذ کرنے والے ادارےکےلوگ آئے تھے،گرفتاری کیے بغیر چلے گئے۔

یاد رہے کہ  آج صبح   شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا، شیخ راشد شفیق نجی ائیر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ شیخ راشد شفیق کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار کر کے ایف آئی اے کے سیل شفٹ کر دیا گیا ہے۔

 شیخ راشد شفیق نے مسجد نبوی ﷺ میں وفاقی وزراء کے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔


مزید خبریں :