01 مئی ، 2022
وزیراعظم کی گورنرپنجاب کو ہٹانےکی سمری دوبارہ ایوان صدر کو موصول ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئین کے تحت صدر اگر نہیں ہٹاتے تو 10 دن میں گورنرپنجاب خودہی فارغ ہوجائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم ساتھ ہی نئے گورنر کے لیے نام بھی صدر مملکت کو ارسال کریں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہےکہ پنجاب کی گورنر شپ پاکستان پیپلزپارٹی کو ملنےکا امکان ہے۔
دوسری جانب گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ وہ حمزہ شہباز کی کابینہ سے حلف نہیں لیں گے۔
گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کابینہ سے کیسے حلف لے سکتاہوں، آج شام پریس کانفرنس میں حقائق سے پردہ اٹھاؤں گا۔