Time 01 مئی ، 2022
دنیا

والدین نے 5 سالہ بیٹی کے اعضاء عطیہ کرکے دو مریضوں کی جان بچالی

5 سالہ بچی رولی کو بدھ کے روز نوائیڈا شہر میں گھر کے باہر سر میں گولی مار دی گئی—فوٹوـ زی نیوز
5 سالہ بچی رولی کو بدھ کے روز نوائیڈا شہر میں گھر کے باہر سر میں گولی مار دی گئی—فوٹوـ زی نیوز 

بھارت میں والدین نے  پانچ سالہ  بیٹی کے اعضاء عطیہ کرکے دو مریضوں کی جان بچالی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 سالہ بچی رولی کو بدھ  کے روز نوائیڈا شہر میں گھر کے باہر سر میں گولی لگی جس کے بعد اسے جلد ہی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس کے سر کی دو ہڈیاں ٹوٹ گئیں لہٰذا وہ کوما میں چلی گئی۔

رپورٹس کے مطابق کوما میں جانے کے بعد  رولی کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس دہلی ریفر کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے  بچی کو بچانے کی ناکام کوششوں کے بعد  جمعے کو اس کو  دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دماغی طور پر مردہ ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے رولی کے والدین کو اس کے اعضاء عطیہ کرنے کے بار ے میں بتایا تا کہ اس سے دوسرے بچوں کی مدد جان بچائی جاسکے۔

رپورٹس کے مطابق والدین نے شروع میں تو انکار کیا لیکن بعد میں اپنی بیٹی کے اعضاء عطیہ کرنے پر رضامند ہوگئے۔ 

رولی کے والد نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بیٹی کے  اعضاء عطیہ  کرنے کے حق میں فیصلہ کیا کیونکہ ہم  نہیں چاہتے کہ کوئی دوسرا خاندان اپنے بچے کو کھونے کے درد سے گزرے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق والدین کی جانب سے فیصلہ کیے جانے کے بعد رولی کےاعضاء  عطیہ  کرنے کی وجہ سے دو بچے جو جگر کے امراض میں مبتلا تھے ان کی جان بچالی گئی۔

مزید خبریں :