02 مئی ، 2022
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ جعلی غیر آئینی وزیراعلیٰ نے صوبے کو اباجی کی وراثت سمجھ رکھا ہے۔
ایک بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ آئین اور قانون پر عملدرآمد کروانا اکیلے میری نہیں ہر وفاقی اور صوبائی آئینی ادارے کی ذمہ داری ہے۔
عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہی دے گی کہ کون اس سسلین مافیا کے سامنے ڈٹ گئے اور کون سجدہ ریز ہوئے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جعلی غیر آئینی وزیراعلیٰ نے بڑےصوبے کو اباجی کی وراثت سمجھ رکھا ہے۔
یاد رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے چند روز قبل عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انہیں دوبارہ عہدے پر بحال کر دیا تھا اور بعد ازاں انہوں نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے رابطہ کر کے کہا تھا کہ گورنر ہاؤس پر پولیس کی مدد سے غنڈوں نے قبضہ کر لیا ہے۔