ہتھیاروں کی دوڑ اور اسلاموفوبیا سے عالمی مسائل میں اضافہ ہوا ہے: منیر اکرم

کورونا وبا اور آب وہوا کی تبدیلی جیسےمسائل نےچیلنجز بڑھادیے ہیں: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا بیان/فائل فوٹو
کورونا وبا اور آب وہوا کی تبدیلی جیسےمسائل نےچیلنجز بڑھادیے ہیں: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا بیان/فائل فوٹو

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم کا کہناہے کہ ہتھیاروں کی دوڑ، اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز تقاریر سے عالمی مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

چین اور ترقی پذیر ممالک پرمشتمل گروپ 77 کی انفارمیشن کمیٹی کے موقع پر دیے گئے بیان میں منیر اکرم نے کہا کہ کورونا وبا اور آب وہوا کی تبدیلی جیسےمسائل نےچیلنجز بڑھادیے ہیں، بیشترممالک کوخوراک، توانائی اور سپلائی چین کی رکاوٹ جیسے سنگین چیلنجزکا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیردنیا کے درمیان ڈیجیٹل فرق وسیع ہورہا ہے، اس طرح کی صورتحال میں عالمی مواصلات کے شعبے نے نسبتاً بہترکام کیا، وسیع عالمی معاونت کے لیے اطلاعات اور  معلومات کی کمیٹی کا کردار اہم ہے۔

منیر اکرم کا  کہنا تھا کہ عالمی امن و استحکام  کے لیے پیغامات کو واضح اور مؤثرانداز میں سناجاناچاہیے۔

مزید خبریں :