عید ملن پارٹی پر شہناز گِل نے سلمان خان سے کیا فرمائش کی؟

اس عید ملن پارٹی کے بعد بگ باس 13 کی رنر اپ رہنے والی شہناز گل اور سلمان خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے— فوٹو: سوشل میڈیا
اس عید ملن پارٹی کے بعد بگ باس 13 کی رنر اپ رہنے والی شہناز گل اور سلمان خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے— فوٹو: سوشل میڈیا

عید الفطر کے موقع پر بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی منہ بولی بہن ارپیتا خان نے شوبز ستاروں کیلئے ایک پارٹی کا اہتمام کیا جس میں فلم انڈسٹری سے جڑی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

عید ملن پارٹی پر شہناز گِل نے سلمان خان سے کیا فرمائش کی؟

اس عید ملن پارٹی کے بعد بگ باس 13 کی رنر اپ رہنے والی شہناز گل اور سلمان خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں شہناز گل اور سلمان خان کو باہر نکلتے ہوئے دیکھا جار ہا ہے جبکہ فوٹوگرافرز دونوں کی ایک جھلک کیمرے میں قید کرنے کی تگ و دو کر رہے ہیں۔ اس موقع پر شہناز ، سلمان خان کو گلے لگاتی ہیں اور الوداع کہتی ہیں۔

اس کے بعد شہناز ، سلمان کا ہاتھ پکڑ کر اپنے ساتھ گاڑی کی طرف لے کر جاتی ہیں اور سلمان سے فرمائش کرتی ہیں کہ وہ انہیں گاڑی تک چھوڑ کر آئیں۔ سلمان ان کی یہ خواہش پوری کرتے ہیں اور شہناز کو گاڑی میں بٹھانے کیلئے ساتھ جاتے ہیں۔

اس موقع پرشہناز وہاں موجود فوٹوگرافرز سے کہتی ہیں کہ ’دیکھو  سلمان سر کتنے جینٹل مین ہیں مجھے گاڑی تک چھوڑنے آئے ہیں۔‘

خیال رہے کہ رمضان میں بھی بابا صدیق کی افطار پارٹی میں شہناز گل اور سلمان خان کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا اور دونوں کافی دیر تک ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہناز گل بطور اداکارہ بالی وڈ میں بھی انٹری دینے والی ہیں اور ممکنہ طور پر انہیں سلمان خان کی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ شہناز گل کو سلمان خان کی منہ بولی بہن کے شوہر آیوش شرما کے مدمقابل کاسٹ کیا گیا ہے۔

شہناز گل اور سلمان خان کے درمیان بگ باس کی وجہ سے بھی ایک خاص تعلق بن چکا ہے۔ بگ باس سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا کی اچانک موت نے شہناز گل کو شدید صدمہ دیا تھا اور انہوں نے کافی عرصے تک لوگوں سے ملنا جلنا چھوڑ دیا تھا۔

ایسے موقع پر سلمان خان ہی تھی جنہوں نے شہناز گل پر زور دیا تھا کہ وہ اپنی زندگی دوبارہ سے شروع کرے اور یہ یقین دہانی بھی کرائی تھی کہ انہوں نے سدھارتھ شکلا کی والدہ سے بات کی ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

اس عید ملن پارٹی پر دیگر شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں سے کچھ یہ ہیں۔

اداکارہ نیہا دھوپیا اپنے شوہر کے ساتھ — فوٹو: سوشل میڈیا
اداکارہ نیہا دھوپیا اپنے شوہر کے ساتھ — فوٹو: سوشل میڈیا


— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا


— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا


— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا


— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا


اداکارہ سوناکشی سنہا اور ہما قریشی— فوٹو: سوشل میڈیا
اداکارہ سوناکشی سنہا اور ہما قریشی— فوٹو: سوشل میڈیا


اداکار انیل کپور،  سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور اور سلمان خان کی منہ بولی بہن ارپیتا اپنے شوہر آیوش شرما کے ساتھ — فوٹو: سوشل میڈیا
اداکار انیل کپور،  سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور اور سلمان خان کی منہ بولی بہن ارپیتا اپنے شوہر آیوش شرما کے ساتھ — فوٹو: سوشل میڈیا


اداکار عمران ہاشمی— فوٹو: سوشل میڈیا
اداکار عمران ہاشمی— فوٹو: سوشل میڈیا


اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ — فوٹو: سوشل میڈیا
اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ — فوٹو: سوشل میڈیا


اداکارہ کرشمہ کپور— فوٹو: سوشل میڈیا
اداکارہ کرشمہ کپور— فوٹو: سوشل میڈیا


اداکارہ کنگنا رناوت— فوٹو: سوشل میڈیا
اداکارہ کنگنا رناوت— فوٹو: سوشل میڈیا


اداکار کارتھک آرین— فوٹو: سوشل میڈیا
اداکار کارتھک آرین— فوٹو: سوشل میڈیا


اداکارہ دیا مرزا— فوٹو: سوشل میڈیا
اداکارہ دیا مرزا— فوٹو: سوشل میڈیا


اداکار تشار کپور اور آیوش شرما— فوٹو: سوشل میڈیا
اداکار تشار کپور اور آیوش شرما— فوٹو: سوشل میڈیا


اداکار رتیش دیش مکھ اپنی اہلیہ جینیلا ڈی سوزا کے ساتھ — فوٹو: سوشل میڈیا
اداکار رتیش دیش مکھ اپنی اہلیہ جینیلا ڈی سوزا کے ساتھ — فوٹو: سوشل میڈیا


اداکار سنیل شیٹی— فوٹو: سوشل میڈیا
اداکار سنیل شیٹی— فوٹو: سوشل میڈیا


اداکار سنجے کپور اپنی بیٹی شنایا کپور کے ساتھ — فوٹو: سوشل میڈیا
اداکار سنجے کپور اپنی بیٹی شنایا کپور کے ساتھ — فوٹو: سوشل میڈیا


مزید خبریں :