چٹکلے، مستیاں اور شگوفوں کا طوفان ’’ہنسنا منع ہے‘‘ صرف جیو نیوز پر

فلم ’’پردے میں رہنے دو‘‘ میں اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار علی رحمان مرکزی کرداروں میں سامنے آئے ہیں/ویڈیو اسکرین گریب
فلم ’’پردے میں رہنے دو‘‘ میں اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار علی رحمان مرکزی کرداروں میں سامنے آئے ہیں/ویڈیو اسکرین گریب

چٹکلے، مستیاں اور  شگوفوں کا طوفان، سب کچھ ایک ہی سیٹ پر ’’ہنسنا منع ہے‘‘ میں نظر آ رہا ہے۔   

جی ہاں! انٹر ٹینمنٹ کی دنیا کا جانا مانا نام تابش ہاشمی کر رہے ہیں جیو کی اسکرین پر پاکستان کا سب سے بڑا کامیڈی شو  "ہنسنا منع ہے"۔

"ہنسنا منع ہے" میں فلم "گھبرانا نہیں ہے" کی کاسٹ صبا قمر، سید جبران اور زاہد احمد  تابش ہاشمی کے مہمان بنے، جس دوران تابش ہاشمی کے دلچسپ  سوالات نے  شائقین کو خاصا لطف اندوز کیا وہیں اداکار  بھی محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

دوسری جانب جیو فلمز کی عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلمیں "پردے میں رہنے دو" اور "گھبرانا نہیں ہے" شائقین کو پسند آگئی ہیں۔

فلم کی ریلیز کے پہلے ہی دن بڑی تعداد میں لوگوں نے سنیما گھروں کا رخ کر لیا، دونوں فلموں کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

فلم "پردے میں رہنے دو" میں اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار علی رحمان مرکزی کرداروں میں سامنے آئے ہیں جبکہ جاوید شیخ، منزہ عارف، محمد حسن رضا، نورالحسن، سعدیہ فیصل، سونیا نذیر، سیف حسن اور یاسر حسین بطور مہمان اداکار جلوہ گر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘  میں  صبا قمر کے مدِ مقابل بطور ہیرو اداکار زاہد احمد نظر آئے ہیں۔

مزید خبریں :