Time 05 مئی ، 2022
پاکستان

گورنر پنجاب کا ہائیکورٹ کے جج کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجنے کا اعلان

عالمی سازش کی وجہ سے بھٹو کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا، آج عمران خان کے خلاف سازش ہوئی اور ایک جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا: عمر سرفراز چیمہ۔ فوٹو: فائل
عالمی سازش کی وجہ سے بھٹو کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا، آج عمران خان کے خلاف سازش ہوئی اور ایک جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا: عمر سرفراز چیمہ۔ فوٹو: فائل

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے لاہور ہائیکورٹ کے جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ عالمی سازش کی وجہ سے بھٹو کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا، آج عمران خان کے خلاف سازش ہوئی اور ایک جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا۔

علاوہ ازیں عمر سرفراز چیمہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ہر گزرتا لمحہ پنجاب کے بے قصور غیرت مند جوانوں کے لیے زندگی مشکل کرتا جا رہا ہے ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ سسیلین مافیا اپنے مخالفوں پر ناموس رسالت ﷺ جیسے سنگین جرائم کے جھوٹے پرچے کاٹ رہی ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے غریب اور معصوم شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، وزیراعظم وقت ضائع نہ کریں، آپشننز محدود ہوتے جا رہے ہیں۔


مزید خبریں :