Time 07 مئی ، 2022
کھیل

سرباز 8 ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سرباز خان گزشتہ روز کن چن جونگا کے کیمپ فور پر پہنچے تھے۔ فوٹو: فائل
ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سرباز خان گزشتہ روز کن چن جونگا کے کیمپ فور پر پہنچے تھے۔ فوٹو: فائل

پاکستانی کوہ پیما سرباز علی خان دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کن چن جونگا سر کر کے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

سرباز خان 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 10 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سرباز خان گزشتہ روز کن چن جونگا کے کیمپ فور پر پہنچے تھے۔

سرباز اس سے قبل نانگا پربت، کے ٹو، لوٹسے، بروڈ پیک، مناسلو، اناپورنا، ایوریسٹ، گیشر برم اور داولاگیری سر کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :