کھیل

سرباز علی 8 ہزار فٹ بلندی کی 10چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بننے کے قریب

پاکستانی کوہ پیما سرباز علی خان کی تیسری بلند ترین چوٹی کن چن جونگا پر پیش قدمی جاری ہے۔—فوٹو: ٹوئٹر
پاکستانی کوہ پیما سرباز علی خان کی تیسری بلند ترین چوٹی کن چن جونگا پر پیش قدمی جاری ہے۔—فوٹو: ٹوئٹر

پاکستانی کوہ پیما سرباز علی خان کی تیسری بلند ترین چوٹی کن چن جونگا پر پیش قدمی جاری ہے۔

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما سرباز خان آج دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔وہ گزشتہ روزکن چن جونگا کے کیمپ فور پر پہنچے تھے۔

آگرآج سرباز خان دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کن چن جونگا سر کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ 14 آٹھ ہزار فٹ بلند چوٹیوں میں سے 10چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق کن چن جونگا کے بعد سرباز خان مکالو چوٹی سر کرنے کی جانب سفر شروع کریں گے۔

 سرباز اس سے قبل نانگا پربت، کے ٹو، لوٹسے، بروڈ پیک، مناسلو، اناپورنا، ایوریسٹ، گیشر برم اور داولاگیری سر کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :