ایپل کا 5 سال بعد نئے آئی فونز میں نوچ ڈیزائن نہ دینے کا فیصلہ، قیمت کیا ہوگی؟

آئی فون 14 سیریز کے فونز ستمبر میں متعارف کرائے جائیں گے/ تصوہر بشکریہ گیز چائنا
آئی فون 14 سیریز کے فونز ستمبر میں متعارف کرائے جائیں گے/ تصوہر بشکریہ گیز چائنا

ایپل کے آئی فون 14 سیریز کے فونز ستمبر میں متعارف کرائے جائیں گے اور اس بار صارفین کو انہیں خریدنے کے لیے زیادہ خرچہ کرنا ہوگا۔

9 ٹو 5 میک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کے آئی فون 14 سیریز کے فونز کی قیمتیں گزشتہ سال کے ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس کی قیمتوں میں 100 ڈالرز کا اضافہ ہوگا اور وہ بالترتیب 1099 اور 1199 ڈالرز میں دستیاب ہوں گے۔

اس سال آئی فون 14 میکس آئی فون 13 منی کی جگہ لے گا جس کی قیمت گزشتہ سال کے ماڈل سے 200 ڈالرز زیادہ ہوسکتی ہے۔

آئی فون 14 اس سیریز کا واحد فون ہوگا جس کی قیمت میں گزشتہ سال کے ماڈل کی طرح 799 ڈالرز ہوسکتی ہے۔

مختلف لیکس کے مطابق آئی فون 14 پرو اور 14 پرو میکس 2017 کے بعد اولین آئی فونز ہوں گے جن میں سیلفی کیمرے کے لیے نوچ ڈیزائن نہیں دیا جائے گا۔

اس بار پرو ماڈلز میں سیلفی کیمرے پنچ ہول ڈیزائن میں دیئے جائیں گے۔

اس سال بھی 4 آئی فون ماڈلز ہی متعارف کرائے جائیں گے آئی فون 14 پرو اور 14 پرو میکس دیگر 2 فونز سے زیادہ بہتر ہوں گے۔

چاروں فونز میں نئے اے 16 بائیونک پراسیسر دیئے جانے کا امکان ہے۔

آئی فون 14 سیریز کے پرو ماڈلز کے بیک پر مین کیمرے کو 48 میگا پکسل کیمرے سے اپ گریڈ کیا جائے گا جن میں زوم فنکشنز بھی بہتر کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :