07 مئی ، 2022
موسم گرم ہوتےہی ہنزہ کےعلاقےحسن آبادمیں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا۔
پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث شاہراہ قراقرم پر بنا حسن آباد پل گرگیا۔
ڈپٹی کمشنر ہنزہ عثمان علی کے مطابق پانی کی سطح میں مسلسل اضافے اور دباؤ کے باعث شاہراہ قراقرم سے آبادی کو ملانے والا حسن آباد پل گر گیا جبکہ شاہراہ قراقرم کا آدھا کلومیٹرکا حصہ بھی متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حسن آبادگاؤں میں خطرے کے باعث تین گھرانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔