’بیرونی سازش میں اندرونی سہولت کاروں کے ذریعے مداخلت کر کے جمہوریت کا قتل کیا گیا‘

آئین و قانون اور سیاسی تاریخ کی روشنی میں اس سازش کا راستہ روکنےکی کوشش کی ہے: گورنر پنجاب۔ فوٹو: فائل
 آئین و قانون اور سیاسی تاریخ کی روشنی میں اس سازش کا راستہ روکنےکی کوشش کی ہے: گورنر پنجاب۔ فوٹو: فائل

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ بیرونی سازش میں اندرونی سہولت کاروں کے ذریعے مداخلت کر کے جمہوریت کا قتل کیا گیا۔

ایک بیان میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے 2 اعلامیوں میں بیرونی سازش کی تصدیق کے بعد شک کی گنجائش نہیں رہی۔

ان کا کہنا ہے کہ بیرونی سازش کے ذریعے جمہوریت، آئین اور قانون کا قتل کیا گیا، بیرونی سازش میں اندرونی سہولت کاروں کے ذریعے مداخلت کر کے جمہوریت کا قتل کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی سازش میں اندرونی سہولت کاروں کے ذریعے پارلیمان کی بالادستی تہس نہس کی گئی، ‏یہی واردات پنجاب میں دہرانے کی کوشش کی گئی۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ آئین و قانون اور سیاسی تاریخ کی روشنی میں اس کا راستہ روکنےکی کوشش کی ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عدلیہ، پارلیمینٹیرینز اور سیاسی جماعتوں کا کردار اس بحران میں انتہائی اہم ہے، عدلیہ، پارلیمنٹیرینز اور سیاسی جماعتوں کا عمل قوم کے سامنے ہے۔

مزید خبریں :