کھیل
09 مئی ، 2022

شان مسعود نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر اپریل کے مہینے کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا۔—فوٹو: شان مسعود
شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر اپریل کے مہینے کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا۔—فوٹو: شان مسعود

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپنر شان مسعود نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پروفیشنل کرکٹرز  ایسوسی ایشن کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا۔

 شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر اپریل کے مہینے کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ اپنے نام کیا۔

شان مسعود نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے اپریل میں دو ڈبل سنچریاں اسکور کیں۔

شان مسعود کا مقابلہ تین کاؤنٹی کے کھلاڑیوں کے ساتھ تھا، انہوں نے بین کانمٹن، کیتھ بارکر اور ہیری بروکس کے مقابلے میں 46 فیصد ووٹ حاصل کر کے یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔

اعزاز حاصل کرنے کے بعد شان مسعود کا کہنا تھا کہ مارنس لبوشین کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں بہترین پرفارمنس ایک مثال ہے،بیٹنگ کے حوالے سے ان  سے بات چیت کرتا رہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کھلاڑی کو بہترین ماحول مہیہ کرتی ہے ، یہ کھلاڑی پر ہوتا ہے کہ وہ کاؤنٹی کرکٹ کا اپنے کیریئر میں کتنا فائدہ اٹھاتا ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، چھوٹی بہن کے بچھڑ جانے نے زندگی میں بہت کچھ سکھایا، میں نے خود پر پریشر کو ہاوی کرنا چھوڑ دیا ہے اور کرکٹ انجوائے کرتاہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں 14 کاؤنٹی چیمپئن شپ کے میچ کھیلوں گا جن میں نامور سابق کھلاڑیوں سے ملنے کا موقع ملے گا۔

اس کے علاوہ  شان نے کہا کہ ڈربی شائر میں ہیڈکوچ مکی آرتھر کے ساتھ کام کرنے سے بہت فائدہ ہور ہاہے۔

واضح رہے کہ شان مسعود اپنے کیریئر میں پہلی بار کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM