Geo News
Geo News

Time 10 مئی ، 2022
پاکستان

ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 18 گھنٹے تک جا پہنچی

لائن لاسز کو پورا کرنے کے لیے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے: تقسیم کار کمپنیوں کا مؤقف/فائل فوٹو
لائن لاسز کو پورا کرنے کے لیے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے: تقسیم کار کمپنیوں کا مؤقف/فائل فوٹو

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی۔

ملک کے مختلف شہروں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ دیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔

ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہر ی بلبلااٹھے ہیں۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا کہنا ہے کہ لائن لاسز کو پورا کرنے کے لیے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔