10 مئی ، 2022
فریضہ حج کی ادائیگی ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے اور حج پر جانے کے لیے آج کے دورِ جدید میں ہوائی جہاز سفر کا سب سے آسان ذریعہ ہے لیکن کچھ مسلمان اس سفر کو یادگار بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور ایسا ہی ایک افغان شہری نے بھی کیا ہے۔
افغانستان سے تعلق رکھنے والے نور احمد نے حال ہی میں اپنی سائیکل پر حج کے سفر کا آغاز کیا ہے۔
نور احمد کے شوق کو دیکھتے ہوئے افغان حکومت کی جانب سے انہیں ٹکٹ کی پیشکش بھی کی گئی لیکن ان کے جواب نے حکومت وقت کو حیران کردیا۔
نور احمد کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے طور پر سفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور میں اللہ کے احکامات کی پیروی کررہا ہوں۔
نور احمد کے مطابق انہوں نے ایران اور عراق پہنچ کر ویزا حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں، اس سے قبل 2016 میں روسی نوجوان جب کہ 2019 میں برطانوی شہری بھی حج کی ادائیگی کے لیے دو ماہ کے سفر کے بعد مکہ پہنچے تھے۔