پاکستان

وزارت آئی ٹی کے نیٹ ورکنگ سسٹم پر سائبر حملہ ناکام بنادیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے ادارے این ٹی سی کے نیٹ ورکنگ سسٹم پر سائبر حملےکی کوشش ناکام بنادی گئی۔

وزارت آئی ٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سائبر حملہ ڈیٹا سینٹر پر نہیں بلکہ نیٹ ورکنگ سائیڈ پر ہوا، این ٹی سی کے سرورز پر مختلف محکموں کی ویب سائٹس ہیں۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق سائبر حملہ منگل کی صبح ساڑھے گیارہ بجےکیا گیا، سائبر سکیورٹی کے جامع نظام کی وجہ سے حملہ ناکام بنایا گیا۔

وزارت آئی ٹی کا کہنا ہےکہ سائبر حملےکی وجہ سےکچھ محکموں کی ویب سائٹس ازخود معطل ہوئیں، تمام ویب سائٹس کو 3گھنٹےکے مختصر ترین وقت میں فعال کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سائبر حملے سے این ٹی سی سے منسلک سرکاری و نجی ویب سائٹس متاثر ہوئیں جن میں  پی ایم آفس کی ویب سائٹ بھی شامل تھی۔

ذرائع پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق اس سائبر حملے سے ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور نادرا کی ویب سائٹس متاثر نہیں ہوئیں۔

ترجمان وزارت آئی ٹی کے مطابق سیکرٹری آئی ٹی کی سربراہی میں اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :