Time 11 مئی ، 2022
پاکستان

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ ملا تو عدالت جاؤں گا: شیخ رشید

اوورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے: سربراہ عوامی مسلم لیگ/ فائل فوٹو
اوورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے: سربراہ عوامی مسلم لیگ/ فائل فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کی صورت میں سپریم  کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کے پیسوں سے ملک چل رہا ہے، اگر ان کو  ووٹ سے روکا گیا تو سپریم کورٹ جاؤں گا اور ان کوحق دلوا کر رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایک اجلاس کے دوران کہا تھاکہ ہم غریب ملک ہیں،دنیابھر میں پولنگ اسٹیشن قائم کرکے ووٹنگ نہیں کراسکتے، سفارت خانوں میں بھی اتنےبڑے پیمانے پر اوور سیز ووٹنگ ممکن نہیں۔


مزید خبریں :