12 مئی ، 2022
بھارت میں 50 سالہ شخص کو اپنی 24 اور 18 سالہ بیٹی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ کے علاقے عبداللہ پور میں پولیس نے متاثرہ بیٹیوں کی والدہ کی جانب سے شکایت درج کروانے پر 50سالہ باپ کو اپنی 2 بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیا۔
اطلاعات کے مطابق48 سالہ ماں کا کہنا ہے کہ اس کی 5 بیٹیاں ہیں جن میں سے 2 شادی شدہ ہیں، ایک کی عمر 18 سال ہے جبکہ باقی2نابالغ ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ بیٹیوں کی ماں کا کہنا ہےکہ کچھ عرصہ قبل اس نے اپنے شوہر کو 24 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا اور اس نے انتباہ کیا کہ وہ اس کے خلاف شکایت درج کرائے گی تو شوہر نے وعدہ کیا کہ وہ اس جرم کو دوباہ نہیں دہرائے گا۔
بعد ازاں نوجوان بیٹی کی شادی کردی گئی اور خیال کیا گیا کہ اب حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق ماں کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ مہینوں میں اپنی 18 سالہ بیٹی کے رویے میں تبدیلی دیکھی تاہم متعدد بار پوچھے جانے پر اس نے بتایا کہ جب میں شہر سے باہر تھی تو والد نے اس کے ساتھ زیادتی کی تھی۔
پولیس کے مطابق والدہ کی جانب سے شکایت درج کروانے کے فوراً بعد ہی والد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔