24 جنوری ، 2022
لاہور میں سگے باپ کے ہاتھوں بیٹی سے مبینہ جنسی زیادتی کے دو افسوس ناک واقعات پیش آئے ہیں، دونوں کے مقدمات بچیوں کی ماؤں کی مدعیت میں درج کرلیے گئے۔
لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا،15 سالہ لڑکی کی والدہ نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا کہ باپ کی زيادتی سے بیٹی حاملہ ہوگئی ، پولیس نے ملزم خاور کو گرفتار کرلیا ہے۔
اُدھر شاہدرہ میں بھی جمشید نامی شخص نے اپنی14 سالہ بیٹی سےمبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی،اس ملزم کے خلاف بھی اس کی بیوی کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے لیکن ملزم گرفتار نہیں ہو سکا، پولیس کاکہناہےکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔