12 مئی ، 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے 20 منحرف اراکین قومی اسمبلی سے متعلق ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی سے متعلق ریفرنس خارج کر دیا تھا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 20 منحرف اراکین کے خلاف دائر ریفرنس اتفاق رائے سے خارج کیا تھا۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے الیکشن کے فیصلے کو انتہائی جانبدارانہ اور متعصبانہ قرار دیتے ہوئے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا۔
دوسری جانب سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ فیصلہ ضمیر فروشی، اور ہارس ٹریڈنگ کو حلال قرار دینے کا پروانہ ہے۔
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے مزید کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے لگ رہا ہے کہ آئین پر عمل نہیں کیا جا رہا۔