Geo News
Geo News

Time 12 مئی ، 2022
دنیا

دنیا کا سب سے بڑا سفید ہیرا 4 ارب سے زائد پاکستانی روپے میں فروخت

گالف کی گیند سے بڑا ناشپاتی کی شکل کا 228 قیراط کا ہیرا جنیوا میں نیلام کیا گیا۔ فوٹو: فائل
 گالف کی گیند سے بڑا ناشپاتی کی شکل کا 228 قیراط کا ہیرا جنیوا میں نیلام کیا گیا۔ فوٹو: فائل

دنیا کاسب سے بڑا سفید ہیرا ’دی راک‘ 2 کروڑ 19 لاکھ ڈالر (4 ارب سے زائد پاکستانی روپے) میں نیلام ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق گالف کی گیند سے بڑا ناشپاتی کی شکل کا 228 قیراط کا ہیرا جنیوا میں نیلام کیا گیا، دی راک اب تک فروخت کیا جانے والا سب سے بڑا سفید ہیرا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سفید ہیرا پہلے اندازہ لگائی گئی قیمت یعنی 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے کم قیمت میں فروخت ہوا۔

اس سے قبل 2017 میں 163.41 قیراط کا مثلثی شکل کا سفید ہیرا ریکارڈ 3 کروڑ 38 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا تھا۔

پیلے رنگ کا ہیرا ’ریڈ کراس‘ بھی 2 ارب 70 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے میں نیلام کر دیا گیا۔