بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کا کراچی کے 100 مقامات پر احتجاج کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جماعت اسلامی نےکراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کل سے شہرکے 100 مقامات پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نےکہا کہ کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، بجلی کی صورتحال سے ہر شعبے سے وابستہ افراد پریشان ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نےکہا کہ کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث پانی بحران پیدا ہو رہا ہے، 48 گھنٹےکا الٹی میٹم دے رہے ہیں، لوڈ شیڈنگ کی صورتحال ٹھیک نہ ہوئی تو کے الیکٹرک ہیڈ آفس پر دھرنا دیا جائےگا، کل بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہر بھر میں 100 مقامات پر احتجاج کریں گے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی نےکہا کہ کے الیکٹرک کا پرافٹ 220 پرسنٹ بڑھ گیا مگر لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے میٹر تیز چلتے ہیں،کے الیکٹرک اور نیپراکا شیطانی اتحاد بنا ہوا ہے، وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی ہےلیکن وفاقی وزیرکراچی کے شہریوں کےمسائل کو سمجھیں۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں 14 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :