Time 13 مئی ، 2022
دنیا

انسانی حقوق کونسل نے یوکرین میں روس کے ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دیدی

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں یوکرین میں روسی فوج کے ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو 33 ووٹ ملے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں یوکرین میں روسی فوج کے ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو 33 ووٹ ملے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے یوکرین میں روسی فوج کے ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں یوکرین میں روسی فوج کے ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو 33 ووٹ ملے۔

کونسل میں پیش کی گئی قرارداد میں یوکرین کے دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں روسی افواج کی کارروائیوں پر تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا کہا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین اور مشرقی افریقی ملک نے قرار داد کے خلاف ووٹ دیا جب کہ کیوبا، قازقستان، بھارت، پاکستان، ازبکستان اور وینزویلا کے ممبران نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

انسانی حقوق کونسل نے فوری طور روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رضاکاروں کو یوکرین میں عام شہریوں تک رسائی دے۔

اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے  کونسل کے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پیدا بحران کو حل کرنے اور حقیقی وجوہات پر گفتگو کے بجائے مغرب مجموعی طور پر روس کو کچلنے ایک اور  راستہ بنارہا ہے۔

چین کے سفیر نے بھی قرارداد پر کونسل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد آگ پر تیل کا کام کرے گی۔

مزید خبریں :