Time 14 مئی ، 2022
پاکستان

16 مئی سے پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان

آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ پیٹرول کی سبسڈی کو محدود کیا جائے اور پیٹرول پر جنرل سبسڈی ختم کی جائے۔ فوٹو: فائل
 آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ پیٹرول کی سبسڈی کو محدود کیا جائے اور پیٹرول پر جنرل سبسڈی ختم کی جائے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومت کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ  سے بات چیت مزید مشکل ہوگئی کیونکہ آئی ایم ایف پرانے مطالبے پر قائم ہے کہ پیٹرول مہنگا کیے بغیر بات نہیں بنے گی۔

ذرائع کے مطابق 16 مئی سے پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے کیونکہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ پیٹرول کی سبسڈی کو محدود کیا جائے اور پیٹرول پر جنرل سبسڈی ختم کی جائے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کا پلان دے چکا ہے، بجلی مہنگی کرنے کے پلان پر  عمل درآمد کرنا ہو گا۔

آئی ایم ایف کو بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے ایکشن پہلے دے چکے ہیں، اب بجلی کے نقصانات کم کرنے کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔

نوٹ: یہ خبر 14 مئی 2022 کے جنگ اخبار میں شائع ہوئی ہے۔

مزید خبریں :